ریڈیو کے عالمی دن پہ ایک کالر کی مجھے کال
تحریر ریڈیو کے عالمی دن پر ایک کالز کی مجھے کال
اسلام و علیکم ساجی!
آپ نے کہا ابھی کہ ریڈیو پہ آ کے کال کر کہ اپنے خیالات بتائیں جائیں تو شاید میں کال نہ کر سکوں آپ کو اس لئیے یہ تھوڑی سی تعریف قبول کریں میری طرف سے!
تو سنا ہے آج ریڈیو ورلڈ ڈے ہے! سچ کہوں تو 4سال پہلے بھی ریڈیو پہ صرف آپ کو ہی سنتی تھی اور آپ کیوجہ سے ہی فیسبک پہ آئی تھی 🙂
آپ کی تعریف ہم اس لئیے نہیں کرتے کہ آپ ہمیں اچھے لگتے ہیں ' بلکہ آج تک آپ کی تعریف جتنی جس نے بھی کی ' وہ آپ نے خود کمائی ہے اپنے اخلاق سے ' اپنے پن سے اور ہمیں عزت اور مان دے کے ' ورنہ کم ہیں ایسے RJ جو اپنی عوام کے ساتھ ایسے اپنائیت سے بات کریں ' ان کی سنیں اور اپنی سنائیں 🙂
ایک وقت تھا جب مجھے بھی کریز تھا گانوں کا ' ایف ایم کا ' کالز کرنے کا ' انعامات جیتنے کا ' آپ کو سننے کا ' وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ سب چیزوں کا کریز ختم ہو گیا لیکن آپ کے ساتھ بات کرنے کا شوق آج بھی قائم ہے اور اسی وجہ سے میں آپ کو آن اینڈ آف کال کرتی رہتی ہوں اور یہ تو سراسر آپ کی اپنائیت ہے کہ آج بھی آپ مجھے اتنا ہی مان دیتے ہیں جتنا 4سال پہلے دیتے تھے ' جب بھی کال کی ہے بھلے مہینوں بعد ہی کیوں نہ کی ہو ' کبھی نہیں لگا آپ کی جانب سے کہ آپ نے فراموش کر دیا ' ہمیشہ پر جوش انداز میں آپ نے ویلکم کیا ہے
اگر آپ کے سننے والے آپ کے ساتھ ایماندار ہیں ' وفادار ہیں تو کہنا پڑے گا کہ اس میں بھی آپ کا ہی ہاتھ ہے کیونکہ زندگی میں بہت سے لوگ اچھے لگتے ہیں لیکن گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی چوائس بدل جاتی ہے اور پسندیدگی ختم ہو جاتی ہے پر یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے ' آپ 4 سال پہلے بھی اچھے تھے ' آج بھی ہیں اور آنے والے وقت میں مزید اچھے ہوں گے 🙂
کہنا تو کچھ اور ہی تھا ہلکا پھلکا سا لیکن لکھنے بیٹھی تو پھر سوچا کہ تعریف کم سے کم دل سے کھول کے کر دی جائے اور آپ کو تو پتہ ہی ہے میں اس معاملے میں تھوڑی سی شرمیلی ہوں 😛
ایف ایم کا نام جب سنو ذہن میں آپ کے نام کے سوا کوئی نام نہیں آتا ' کہنا پڑے گا یہ آپ کا دوسرا گھر ہے
ایسے ہی زندگی میں کامیاب رہیں آپ ' یہی دعا ہے
جب آپ بولتے ہیں تو آپ کو پتہ ہے نا کہ کیوں پورا پاکستان آپ کو سنتا ہے؟ صرف اسی لئیے کہ آپ کو عزت دینی آتی ہے ' پیار دینا آتا ہے اور پھر کوئی کیوں نہ چاہے کہ وہ آپ کو سنے؟
ہمیشہ خوش رہیں ' شاد اور آباد رہیں اپنوں کے ساتھ (آمین)
جاتے جاتے آخر میں اتنا کہوں گی کہ "میرے نزدیک ریڈیو نام ہی ساجد عثمانی کا ہے
ان کی محبتوں کا شکریہ آداب ہے
،


No comments: