Header Ads

Breaking News
recent

شادی میں جلدی کریں

 


‏نہ جانے کیسے کیسے شادی کے خواب سجا لیتی ہیں👇👇👇

 بچپن سے ہی شادی کے جوڑے تیار کرنا شروع کرتی ہیں.کپڑے لیتی ہیں تو کچھ کپڑے رکھ لیتی ہیں کہ یہ اچھے ہیں شادی کے بعد پہنوں گی.


برتن کسی کے گھر اچھے دیکھتی ہیں تو کہتی ہیں. میں بھی اپنی شادی کے لیئے یہی برتن لوں گی گھر میں بیٹھ کر سلائی کرکے اپنے جہیز کا سامان بناتی ہیں ایک ایک چیز کو دل سے تیار کرتی ہیں کتابیں پڑھ کر شوہر کوخوشیاں دینے کے بہانے تلاش کرتی ہیں طریقے تلاش کرتی ہیں.


چھوٹے سے نرم دل میں صرف اور صرف شادی کے خواب اور خیال بسا لیتی ہیں مگر شادی کی عمر آکر گزر بھی جاتی ہے کوئی جہیز پورا نہ ہونے کے سبب ٹھکرا دی جاتی ہے کوئی سانولی رنگت کی وجہ سے ٹھکرا دی جاتی ہے.کسی کی بچپن کی شرارتیں رشتے داروں کو کھٹکتی ہیں کہ یہ تو بدکردار ہے تو کسی کا سب کچھ ہونے کے باوجود ان کے ماں باپ خاموشی اختیار کرکے بیٹھے ہوتے ہیں. اور کہتے ہیں کوئی اچھا لڑکا مل نہیں رہا..


اللہ قسم میرا دل روتا ہے ایسی لڑکیوں کے لیے جو شادی کے خواب دیکھ کر بے بس ہو کر مایوس ہوجاتی ہیں مگر ان کی شادی کا کہیں سے کوئی پیغام نہیں آتا.اللہ کے بندو بیٹی کا نکاح کرنے میں جلدی کرو ان کی خوشی کا خیال کرتے ہوئے لڑکا بھی اچھا دیکھو

اور ان کی مرضی بھی پوچھو یہ وہ دور نہیں کہ بیٹی کو تیس سال تک گھر بٹھا کے رکھا جائے اتنی عمر تک وہ کیسے صبر کرتی ہیں یہ تو بس اللہ اور وہ لڑکیاں ہی جانتی ہیں جو آپ کی عزت کی حفاظت کیے ہوئے ہیں.

اللہ پاک! سب بیٹیوں والوں کو اتنا عطا کرے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی باآسانی صحیح عمر میں کرا سکیں.آمین


تحریر صدام حسین 

عنوان  شادی  کرنے میں جلدی کریں

No comments:

Powered by Blogger.