Header Ads

Breaking News
recent

بلیک میلنگ کا دھندہ

 


بلیک میلنگ کا دھندہ 

احتیاطی تدابیر 

بلیک میلنگ ہزاروں روپ میں اور ہر روپ ایک سے بڑھ کر گھٹیا اور گرا ہوا۔

بلیک میلنگ ہے کیا؟

کسی کی زندگی کے کمزور پہلو سے غلط طریقے سے فائدہ اٹھانا دوسرے الفاظ میں کسی کی عزت اور جان سے کھیلنا جذبات سے کھیلنا اور اس کو اس حد تک مجبور کر دینا کہ وہ اس کی ہر خواہش کو پورا کرنے کیلئے تیار ہو جائے۔

آئے روز ٹی وی اخبار پہ ایسے بلیک میلروں کی خبر دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں اور نت نئے طریقوں سے وارداتیں سر انجام دی جاتی ہیں۔

بلیک میلروں کی اقسام 

دولت کے پجاری 

یہ وہ طبقہ ہے جو صرف دولت کی خاطر لوگوں کو اغوا کر کے انکے بدلے میں پیسے کی ڈیمانڈ کرتا ہے اور پیسہ آ جانے پہ مغوی کو زندہ یا مردہ ورثاء کے حوالے کر دیتا ہے۔

یہ لوگ اس کام کیلئے عموما بچوں کا استعمال کرتے ہیں چونکہ بچوں کو اغوا کرنا کافی آسان ہوتا ہے۔

کچھ علاقوں میں یہ دھمکیوں سے بھی کام چلاتے ہیں تاہم اج کل یہ رواج کم پڑ گیا ہے۔

بلیک میلروں کا دوسرا گھناؤنا اور گھٹیا ترین طبقہ جو کہ عورتوں کو اپنی جھوٹی محبت اور ہمدردی سے گرویدہ بناتے ہیں اور مختلف طریقے سے انکی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں پھر انکو اس ویڈیو اور تصاویر کی مدد سے اپنے گھناؤنے کاموں کیلئے استعمال کرتے ہیں

عموما دیکھنے اور سننے میں آیا ہے کہ یہ لوگ ان سے مختلف گھناؤنے کام کروا کر پیسے بناتے ہیں یا اپنی جنسی تسکین کی خاطر ہمیشہ بلیک میل کرتے رہتے ہیں۔

ایک طبقہ اس کے ساتھ کا آپکو دفاتر میں ملے گا یہاں آپ اپنی ضرورت کیلئے جائیں گے لیکن وہاں جا کر پتا چلے گا کہ یہاں بھی بلیک میلروں کے پاس آ گئے وہ اپ سے اپنے جائز کام کو کرنے کیلئے پیسے مانگتے ہیں ایسے لوگوں کی ویڈیو بنائیں اور بے نقاب کریں ایسے کیڑوں کو جو ہمارے نظام کو کھوکھلا کر رہے ہیں وقت سے پہلے ہی نکال باہر کریں 


اپنی حفاظت 

آپ جہاں کا بھی سفر کریں اپنے گھر والوں کو لازمی بتائیں۔

ایسے لوگوں سے دوستی نہ کریں جن کو آپ جانتے نہیں خواہ وہ لڑکیاں ہیں یا لڑکے۔

اپنے دوستوں کے بارے میں اپنے گھر والوں کو لازمی بتائیں غیر محرم سے نہ دوستی جائز ہے نہ تعلق لسی بھی طرح کا۔

کسی بھی دوست کے ساتھ کہیں جائیں تو اس پہ مکمل اعتماد تب کریں جب آپ اس کے فیملی بیک گروانڈ سے مکمل واقف ہوں۔

اور نیو دوست پہ بلکل آنکھیں بند کر کے اعتماد نہ کریں۔

جس ہوٹل،کمرے یا گھر میں ٹھریں وہاں کے شیشوں کو ہاتھ لگا کر چیک کریں کہیں وہ آر پار دیکھنے والے تو نہیں؟

پھول دانوں، الماریوں اور دیگر لوازمات اور سامان پہ چیک کریں کہیں کوئی کیمرہ تو نہیں۔

باتھ روم میں استعمال کے شیشے پہ انگلی رکھ کر چیک کریں اگر انگلی بلکل ملی ہے تو اس شیشے کو نکال باہر کریں اگر انگلی اور شیشے کے عکس میں وقفہ ہے تو ٹھیک ہے۔

ڈبلیو سی چھت وغیرہ کو اچھے سے دیکھیں اور تسلی کریں۔

اپنے ساتھیوں کی حرکات پہ نظر رکھیں اور شک کی صورت میں اپنے بھروسہ مند کر آگاہ رکھیں۔

بازاروں میں سفر میں اکیلے ہوں تو کسی سے کچھ لیکر نہ کھائیں۔

اجنبی لوگوں کو دوست نہ بنائیں کسی جگہ دوسرے شہر میں ہیں تو کسی کے ساتھ راستہ بتانے گاڑی میں نہ بیٹھیں۔

بچوں کو سیلف ڈیفنس سے متعارف کرائیں۔

بچوں کو سکھائیں کہ کوئی اگر انکو پکڑنے کی کوشش کرے تو کیسے چیخیں چلائیں۔

بچوں کو اکیلا ہر گز نہ چھوڑیں فتنوں لا دور ہے اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں۔

دوسروں کو بھی ان چیزوں سے آگاہ کریں اور خود بھی محتاط رہیں۔

تحریر بشارت حسین 

https://twitter.com/Live_with_honor?s=09

No comments:

Powered by Blogger.