Header Ads

Breaking News
recent

دعا اور قبولیت

 


‏دعا اور قبولیت

کہتے ہیں کہ دعا عبادت کا نچوڑ ہے

اور دعا رد نہیں ہوتی۔

لیکن یہ کسی کے مانگنے اور دینے والے کے درمیان معاملہ ہے

ڈاکٹر احمد  ریاض (سعودیہ) میں کام کرتے ہیں

وہ لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ مجھے طاہف سے کافی آگے جانا پڑ گیا

جانے کی وجہ میرے لیے ایک اعزازی تقریب تھی

میں ریاض سے جہاز پر بیٹھ گیا لیکن طاہف پہنچتے ہی جہاز خراب ہو گیا۔ صورت حال کافی پریشان کن ہو گئی

جب جہاز کے ٹھیک ہونے کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا کہ دس بارہ گھنٹے لگ جاہیں گے

میں نے اہیرپورٹ سے کراۓ پر ایک گاڑی لی اور چل پڑا ۔

تقریباً چار گھنٹے کی مسافت کے بعد موسم اچانک شدید خراب ہو گیا۔ کہتے ہیں کہ میں نے قریبی قصبے میں پناہ لی۔ ایک گھر کے قریب گاڑی روکی اور دروازہ کھٹکایا۔ ایک معمر خاتون دروازے پر آہیں۔ تو میں نے بتایا کہ مسافر ہوں۔ انھوں نے مجھے اندر بلا لیا مجھے کھانا وغیرہ دیا۔ ان کا رویہ تو بہت اچھا تھا لیکن کچھ پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔

میرے پوچھنے پر بتایا کہ ان کا بیٹا ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے مقامی ڈاکٹر یہ کہتے ہیں کہ ریاض میں ڈاکٹر احمد کے پاس لے جاؤ۔مالی حالات اجازت نہیں دیتے رب سے دعاگو رہتی ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ رب تعالیٰ ضرور کوہی سبب فرماہیں گے۔

ڈاکٹر احمد کہتے ہیں کہ میں یہ سن کر رونے لگ گیا۔ اور سوچا کہ جہاز کا خراب ہونا پھر موسم کا خراب ہونا اور اسی گھر کے سامنے رکنا۔ یقیناً میرے رب مجھے کان سے پکڑ کر ادھر لاۓ ہیں۔

سو ڈاکٹر احمد نے خاتون کا اپنے بارے میں بتایا تو خاتون فوراً سجدے میں چلی گئیں۔

المختصر ڈاکٹر صاحب نے اس بچے کا علاج کیا اور رب نے اسے تندرستی عطا فرمائی۔

کبھی دوا سے زیادہ دعا خیر کا وسیلہ بنتی ہے

‎#حبیب_خان


معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ حبیب الرحمان کو ٹویٹر پہ فالو کرنے کیلئے ٹویٹر کے لوگو پہ کلک کریں 


ہماری سیریز قرآن مجید اور جدید سائنس پڑھنے کیلئے 

یہاں کلک کریں 


1 comment:

  1. it very nice we see here "DOA" power its seems look like a true story but its exactly like "IMAM MALIK" story if I'm not wrong.

    ReplyDelete

Powered by Blogger.