ہمارے لئے نیک تمنائیں
ہماری ویب سائٹ نے نامناسب حالات، شئیر کرنے کا پلیٹ فارم نہ ہونے کے باوجود قلیل عرصے میں پچاس ہزار ویوز پورے کئے جس پہ میں اور میرا دوست آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں
پچاس ہزار ویوز پورے ہونے پہ ہمیں بہت سے دوستوں کے طرف سے نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہورہے ہیں سب کا یہاں زکر کرنا ممکن نہیں البتہ چند خاص نام اور ان کے پیغامات میں یہاں شئیر کرنا چاہوں گا
*ہزارہ کے معروف نعت خواں حافظ چن زیب معاویہ صاحب*
ماشاء اللہ بہت خوشی ہوئی کہ اللہ آپ سے دین کا کام لے رہا ہے میں شروع دن سے آپ کی ویب سائٹ کا قاری ہوں مگر اتنی تیزی سے بے خبر تھا اللہ پاک آپ کو مزید ترقیاں دے میں آپ کے طرف سے جلد ہی ایک لاکھ ویوز کی خوشخبری کا منتظر ہوں
*میرا جواب*
جزاک اللہ حافظ صاحب انشاء اللہ آپ کو جلد ہی خوشخبری دوں گا
پاکستان علماء کونسل کے راہ نما مولانا محمد کامران ہزاروی صاحب
ماشاء اللہ پیارے بہت خوب اللہ پاک آپ کو مزید عزتوں سے نوازےسلامت باکرامت رہیں اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
میرا جواب
آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیرا حضرت اللہ پاک آپ سے دین کے اور بھی کام لے آمین
*حفیظ احمد*
ہمارے ٹویٹر کے دوست حفیظ بھائی نے نیک تمناؤں کا اظہار کچھ یوں کیا
" ماشاءاللہ زبردست اللّٰہ تعالیٰ مزید ترقی عطاء فرمائے۔ میری طرف سے نیک تمنائیں قبول فرمائیں۔"
*میرا جواب*
شکریہ حفیظ بھائی اللہ آپ کو جزاء خیر دے
*سید معین بخاری* المعروف.ب شاہ جی نے ہمیں اپنے طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے لکھا
"اگر آپ اچھا لکھتے ہیں یا دین کی باتیں پھیلاتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں."
*میرا جواب*
شکریہ شاہ جی آپ لوگوں کا پیار ہی میری کامیابی کا راز ہے
درویش صاحب لکھتے ہیں
"ماشاء اللہ بہت خوب اللہ مزید ترقیاں نصیب کرے "
*میراجواب*
آمین ثم آمین اللہ آپ کو جزاء خیر دے
فیصل لودھی صاحب نے کہا
" آپ کو بہت بہت مبارک ہو اللہ پاک آپ کو ترقیاں نصیب کرے "
*میرا جواب*
آمین ثم آمین شکریہ فیصل بھائی اللہ آپ کو جزاء خیر دے
مولانامفتی شعیب محمد حقانی صاحب نے ایک شعر پیش کیا
" ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی تو عشق کے امتحاں اور بھی ہیں کامیابی وکامرانی آپ کا مقدر ہو "
*میرا جواب*
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریاء میں بیرون دریا کچھ نہیں
آمین اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے
عبدالرحمان حقانی صاحب بھی میرے لئے دعاگو. ہیں انہوں نے ان پچاس ہزار کو جلد ہی پچاس لاکھ میں تبدیل ہونے کی دعا کی
*میراجواب*
شکریہ مولانا اللہ آپ کو جزاء خیر دے
مولانا وقاص اس وقت تبلیغی جماعت میں ہیں سال چل رہا انہوں نے بھی ہمیں اس دوران خصوصی دعاؤں میں یاد رکھنے کا وعدہ کیا میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں
ان کے علاوہ ٹویٹر سے سرفراز حبیب صاحب، جناب حفیظ ساگر صاحب بھی نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا
جب کہ فیس بک پہ حافظ چن زیب معاویہ، محمد بلال سبحانی، کلیم اللہ قریشی، خواجی نظام الملک ، نصیب خان جے یو آئی، میاں حسین، شیخ حزب الرحمان،عثمان فوڈ یوٹیوب والے، استاد محمد داؤد جو ہمارے رائٹر بھی ہیں، محمد زبیر بھوپال انڈیا اور محمد زبیر پونہ انڈیا خان زیب اور گل بحرین ،اور منیر بھائی انگلینڈ سے ان کے علاوہ بہت سارے احباب نے واٹس ایپ اور میسنجر کے زریعے ہمیں نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے میں ان سب حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مستقبل میں حسب سابق تعاؤن کی امید کرتا ہوں
آخر میں تمام قارئین کا ایک بار پھر شکریہ آپ سب ہماری ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں اگر آپ لکھ سکتے ہیں تو لکھنا آپ کے زمہ اور لوگوں تک پہنچانا ہمارا زمہ
اللہ تعالی ہم سب کو اپنی دین کیلئے قبول فرمائے آمین
رضوان احمد حقانی


No comments: