ویب سائٹ سے پیسے کیسے کمائیں
ٹوٹے پوٹھے الفاظ میں اظہار خیال جو اکثر طوالت اختیار کرجاتے اور ٹویٹر پہ تھریڈ کا شکل اختیار کرجاتے تھے جن میں ملکی سیاسی حالات وواقعات پہ تبصرے ،اپنے بیتے دنوں کی یادیں، کسی کی تعریف تو کسی پہ تنقید الغرض لکھنے کا شوق شروع دن سے رہا جامعہ حقانیہ میں دوران تعلیم میرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ ماہنامہ الحق ،سہ ماہی انوار حق میں بھی شائع ہوتی رہیں، اسی شوق کو دیکھتے ہوئے میرے عزیز دوست میرے بھائی سید محمد علی ناصر الدین شیرازی صاحب نے مجھے ویب سائٹ بنانے کا مشورہ دیدیا شروع میں مجھے جھٹکا سا لگا کہ یہ منہ اور مسور کی دال مگر پھر خیال آیا ویسے کوئی بھی نہیں آنے والا ویب سائٹ پہ البتہ یہ ٹوٹے پھوٹے الفاظ محفوظ ہوجائیں گے اور مستقبل میں انہیں دیکھ کہ یادیں تازہ کریں گے میرے طرف سے گرین سگنل ملتے ہی جناب نے رات دن محنت کی اور اگلے دن ویب سائٹ تیار اب اگلا مرحلہ لوگوں تک پہنچانے کا تھا تو اس کا واحد ذریعہ میرا ٹویٹر اکاؤنٹ جس کے پندرہ ہزار فالور تھے وہ تھا جیسے ہی ہم نے اس اکاؤنٹ کے ذریعے چند اپلوڈ کردہ مضامین کو شئیر کیا تو لوگوں کے رد عمل نے مجھے ورطہ حیرت میں ڈال دیا کیونکہ یوٹیوب کے بنسبت ویب سائٹ پہ لوگوں کا اچھا رسپانس تھا اور یہی بات ویب سائٹ میں دلچسپی بڑھانے کی باعث بنی اور دوسری اہم بات یہ کہ انوار ختم نبوت ٹرسٹ کے جانب سے ختم۔نبوت کورس شائع کرنے کی اجازت ملی جس سے ویب سائٹ نے ترقی کے منازل طے کرنا شروع کئے وقت کے ساتھ ساتھ تکنیکی مسائل پیدا ہوتے رہے لیکن محترم محمد علی صاحب نے میرا ساتھ نہ چھوڑا انہوں نے رات دن ایک کر کہ ان مسائل کو دور کیا
آپ کو یاد دلاؤں کہ محمد علی صاحب اچھے لکھاری بھی ہیں ہماری نئ سیریز قرآن مجید اور جدید سائنس کے نام سے لکھ رہے ہیں جس کے نو مضامین اپلوڈ ہوچکے ہیں جبکہ تین مزید مضامین اپلوڈ ہوں گے
ہم اپنی ویب سائٹ سے پیسے بھی کمالیتے ہیں آپ بھی پیسے کما سکتے ہیں اپنی ویب سائٹ بنا کہ میں آپ کو اپنے تجربے کے روشنی میں چند ٹپس دینا چاہتا ہوں
سب سے پہلے آپ ویب سائٹ بنائیں اور اس کے اوپر مضامین یا جو بھی آپ کا کانٹینٹ ہو اسے اپلوڈ کرتے رہیں کوشش کریں کہ آپ کا کانٹینٹ یونیک ہو منفرد ہو اور لوگ اس کے طرف مائل ہوتے ہوں
جب اچھی خاصی ٹریفک آجائے تو تب ہی گوگل کو مونیٹائزیشن کی درخواست دیں
یاد رہے گوگل کے علاوہ اگر آپ کسی اور کمپنی سے معاہدہ کرتے ہیں تو آپ کے ویب سائٹ پہ گندے ایڈ شو ہوں گے جن کا دنیوی و اخروی نقصان ہی نقصان ہے
جتنا ممکن ہوسکے روزانہ کے بنیاد پہ مواد اپلوڈ کرتے رہیں
اپنی ویب سائٹ کی سیٹنگز چیک کرتے رہیں
یاد رہے شروع میں آپ کو ارننگ کم نظر ضرور آئے گی لیکن وقت کے ساتھ اس میں بہتری آئے گی
اگر ہوسکے تو ڈومن بھی کرلیں
آپ ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پہ آپ رابطہ کرسکتے ہیں
آخر میں میری کامیابیوں کیلئے دعا کریں اور اس تحریر کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں


No comments: