Header Ads

Breaking News
recent

وادی کمراٹ آنے والے سیاحوں سے گزارش

 


سیاحوں سے گزارش 

وادی کمراٹ آنے والے سیاحوں سے مؤدبانہ گزارش کرنے سے پہلے میں علاقہ مکینوں سے مؤدبانہ گزارش کرنا چاہتا ہوں وادی کمراٹ کے صورت میں اللہ تعالی نے آپ کو نعمت سے نوازا ہے اس نعمت کی ناشکری سے بچئے یاد رہے نعمت عطا کرنے والا اسے چھین بھی سکتا ہے اس ضمن میں ہمیں مندرجہ زیل باتوں کا خیال رکھنا ہوگا

جنگلات کی حفاظت

 وادی کمراٹ کی خوبصورتی برقرار رکھنا اس نعمت کی قدردانی ہوگی اور اس کا حسن بحال نہ رکھنا کفران نعمت کے زمرے میں آئے گا 

وادی کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کیلئے جنگل کی حفاظت انتہائی ضروری ہے ایندھن کیلئے خشک لکڑیوں کا استعمال کریں حکومت وقت پہ دباؤ بنائیں تاکہ وہ سستا متبادل ایندھن فراہم کرے تاکہ جنگلات کی حفاظت ہوسکے 

2 ) خوش اخلاقی  

سیاح حضرات ہمارے مہمان ہیں ہم میں سے اکثر لوگ اپنی روایات کے مطابق اچھے اخلاق سے پیش آتے ہیں تاہم کچھ جگہوں سے بداخلاقی کی شکایات بھی موصول ہورہی ہیں جو سراسر ہماری روایات کے خلاف ہے یقین جانیں بداخلاقی کی شکایت مجھ پہ بم بن کہ گری 

3) مہنگائی کا انکار کریں 

عام سیاحتی علاقوں کی بنسبت وادی کمراٹ میں سیاحت انتہائی آسان اور کم قیمت ہے یہاں مہناحمد

 کم ہے لیکن ہمیں اسی طرح مہنگائی پہ کنٹرول رکھنا ہوگا مصنوعی مہنگائی کرنا بھی ناشکری کے زمرے میں آئے گا اس کا اگر چہ وقتی فائیدہ ہوگا لیکن مستقبل میں یہ ہمارے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوسکتا ہے

4) ہمیں اپنا علاقہ صاف شفاف رکھنا ہوگا دوسرے سیاحتی مقامات کی طرح گندگی کا ڈھیر نہیں بننے دینا ہوگا وادی کمراٹ کو چونکہ عالمی پزیرائی مل رہی ہے بڑے بڑے غیر ملکی چینل یہاں کی پرموشن کررہے ہیں تو یہاں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے ہمیں اقوام عالم کے سامنے پاکستان کو ایک صاف ستھرا ملک کے طور پہ پیش کرنا ہوگا اب تک وادی کمراٹ مکمل طور پہ صاف علاقہ ہے الحمد للہ لیکن ہمیں اس صفائی کو برقرار رکھنا ہوگا.  

5) سیاحوں کی سہولیات کیلئے حکومت وقت پہ دباؤ ڈالنا ہوگا تاکہ روڈ اور دوسرے ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں 


سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ 

1)سب سے پہلے ہماری روایات ،تہذیب پہ اثر انداز نہ ہوں ہمارے لوگ مذھبی لوگ ہیں حتی الوسع  بے پردگی سے اجتناب، اونچے آواز میں گانے بجانے سے پرہیز کیا جائے یاد رہے یہ باتیں ہمارے تہذیب پہ اثر انداز ہورہی ہیں 

2) صفائی ستھرائی کے معاملے میں مقامی لوگوں کے ساتھ تعاون ضرور کریں کیونکہ یہ ہم سب کا علاقہ ہے ہمارا فرض بنتا ہے اپنے پیارے ملک کو گندا ہونے سے بچائیں چند سال پہلے تک وادی کی موجودہ حالت نہیں تھی بلکہ اس سے کئے گنا صاف ستھری جگہہ تھی لیکن اب ویسا نہیں کچھ لوگوں کی غفلت کی وجہ سے  

3)جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنائیں اگر آپ اپنے طور پہ ککنگ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن اس کیلئے محفوظ جگہہ تالاش کریں جہاں جنگل کو نقصان کا اندیشہ نہ ہو 

4)سوشل میڈیا کے زریعے پاکستان کے اس خوبصورت ترین علاقے کی تشہیر ضرور کریں جوکہ اب تک آپ حضرات کرتے آئے ہیں 


امید ہے آپ پاکستان کے اچھے شہری ہونے کے ناطے ان باتوں کا خیال رکھیں گے اور پاکستان کی مثبت امیج دنیا کو دکھانے میں ہمارے معاون ہوں گے 

یاد رہے پاکستان دنیا کا خوبصورت ملک ہے اور ہمیں اسکی خوبصورتی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے والسلام

رضوان احمد

تحریر اچھی لگی تو شئیر اور کمنٹ کرنا نہ بھولیں 


No comments:

Powered by Blogger.