Header Ads

Breaking News
recent

غریب بھی پیٹ بھر کہ سوتا اگر؟؟؟؟


پریشانی کے عالم میں سکول سے نکلا ہزاروں غموں کو دل میں سموئے ہے کبھی رب سے شکوہ کرتا کبھی زمانے کی۔گردش کو زمہ دار ٹہراتا قبرستان پہنچا

قبرستان میں ایک قبر پر اپنا بستہ پھینک کر  بچہ قبر کے پاس بیٹھ کر روتے ہوۓ شکایت کرنے لگا ۔اٹھو نا ابّو٠٠۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیچر نے کہا ہے کہ فیس لے کر آنا ، نہیں تو اپنے ابّو کو لے کر آنا!!!

یہ سن کر ساتھ والی قبر پر فون  پرکسی پھول والے سے ہزاروں روپیوں کی پھولوں کی چادر لینے کے لیے بات کر رہے شخص نے فون پر کہا'

"نہیں چاہیے بھاٸی پھول ادھر ہی مل گے ہیں"


وہ پیسے بچے کے ہاتھ میں رکھ کر بولا٠٠٠٠٠٠

بیٹا یہ لو تمھارے ابّو نے بھیجے ہیں۔کل سکول جانا.


دوستوں فالتو کی رسموں کو چھوڑیں اور کچھ زندہ انسانوں کی خدمت کریں۔

آپکو اور قبر والے کو دونوں کو فاٸدہ ہی ہوگا البتہ رسم کی صورت میں آپ کا بھی نقصان اور قبر والے کو بھی فائدہ نہیں 

سوچنے کی بات یہ ہے ہماری دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں جن پہ ایسے حالات آتے ہیں جو دراصل اہل ثروت کا امتحان ہوتا ہے اور اکثر اہل ثروت اس امتحان میں فیل ہوتے ہیں شادی ہال، ہوٹلز، گھروں سے بچنے والا کھانا نالیوں میں بہتا ہے جب کہ پاس ہی غریب بھوکا سورہا ہوتا ہے 

غریب پیدل چل رہا ہوتا ہے پاس گزرتے ہوئے امیر کی گاڑی میں ایک ہی فرد ہوتا ہے یہ احساس کی کمی ہے چند دن پہلے ایک مدرسے پہ لگے پوسٹر نے دل کو چور چور کردیا پوسٹر پہ لکھا ہوا تھا کہ پیسوں کے نہ ہونے کی وجہ سے مدرسے میں فاقہ ہوگا  کیا وہ اس قوم کے بچے نہیں تھے؟؟ جگہہ بھی اسلام آباد کا سب سے مہنگا سیکٹر اگر فضول خرچیوں کا ایک فیصد بھی مدرسے میں دیتے تو بچے کھا کہ رات گزارسکتے تھے 


اپنے قارئین سے گزارش ہے 

کہ اگر چہ آپ امیر نہ ہوں پھر بھی یہ کام ضرور کریں 

1) اپنے طاقت کے مطابق یتیم نادار غریب بچوں کی تعلیمی، اور گھریلو ضروریات پوری کرنے کی کوشش کریں

2) دنیا کے رسموں میں فضول خرچی کے بجائے ان پیسوں کو کسی ضرورت مند کو بغیر احسان جتائے دیدیں

2) کھانا کھاتے وقت اپنے سے غریب لوگوں کا خیال رکھیں اگر آپ ان کی مدد نہیں کرسکتے تو کم از کم ان کو احساس کمتری بھی مت دلائیں 

3) اپنے ماتحتوں کا خیال کریں 

4 ) اپنی سواری پہ نادار لوگوں کو بھی جگہہ دیں 

5) اپنے سے کم تر لوگوں کو بھی اچھے نظروں سے دیکھیں 

6) اپنے نوکر وغیرہ کو جتنا ممکن ہوسکے اپنے ساتھ کھلائیں 

7) فضول خرچی سے مکمل اجتناب کریں 

8) مدرسے کے بچوں کا لازمی خیال رکھا کریں یہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں

2 comments:

  1. Replies
    1. شکریہ دوست آپ ہی ہمارے حوصلہ ہیں ہمارا ساتھ دیتے رہیں

      Delete

Powered by Blogger.