Header Ads

Breaking News
recent

کپتان کا آگے بڑھتا ہوا پاکستان

 


‏کپتان کا نیا پاکستان بن رہا ہے۔ 


  میرا کپتان ایک لمبے عرصے سے نئے پاکستان کے لیے تگ و دو کر رہا ہے ، اس نئے پاکستان کے قیام میں ہزاروں مشکلیں آئیں لیکن انسان کو ہمیشہ محنت ، کوشش کرنی چاہیئے کیونکہ کبھی محنت رائیگاں نہیں جاتی۔ 


 کپتان کا نیا پاکستان کس طرح بن رہا ہے آئیں اس کو دیکھتے ہیں :_ 


 وزیراعظم عمران خان ، عام آدمی کا وزیراعظم ہے انہوں نے جب سعودی عرب کا دورہ کیا تو انہوں نے سعودی شاہ سے قیدیوں کی رہائ کی اپیل کی اور یوں ان کی وجہ سے کئ گھرانوں کی رونقیں بحال ہوئیں ، اگر چہ شریف خاندان کے سعودی شاہوں سے تعلقات اچھے تھے مگر انہوں نے یوں کبھی عام آدمی کی بات نہیں کی تھی ، تحریک انصاف کے دور حکومت میں " پرائیم منسٹر سٹیزن پورٹل " کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے زریعے ہر شہری باآسانی وزیراعظم آفس تک اپنی درخواست پہنچا سکتا ہے ، پرانے پاکستان اور کپتان کے پاکستان میں یہ فرق ہے۔ 


 سی پیک کے نئے منصوبوں کا خان صاحب نے گوادر میں افتتاح کیا جو کہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چینی صدر نے " کپتان کے نئے پاکستان " کے وژن کی تکمیل میں بھرپور تعاون کا عندیہ دیا ۔ 


اس کے ساتھ ساتھ روس جیسی معاشی طاقت رکھنے والے ملک کا سربراہ جلد دورہ پاکستان پہ آ رہا ہے جس کے زریعے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی بلاشبہ یہ کامیاب خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 


پاکستان وہ ملک جس میں شریف خاندان نے ایک ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں وہ اپنا علاج کرا سکیں وہ پاکستان آج کرونا جیسی عالمی وبا کی ویکسین الحمدللہ آج خود بنا رہا ہے ۔


خان صاحب کی حکومت کے بہترین منصوبوں میں سے سب سے منفرد " احساس پروگرام " ہے جس کے زریعہ مستحق لوگوں میں خوشحالی آئی اور یہ پروگرام ملک بھر میں چل رہا ہے ۔


  جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ریاست کے خلاف ہونے والے پراپیگینڈا کا فیکٹس کے ساتھ جواب دیتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ " ڈیجیٹل وراثتی کارڈز " بھی پنجاب میں جاری کر دیے گئے ہیں ۔ 


جہاں امریکہ جیسا ملک ہم پہ دباو ڈالتا تھا آج الحمدللہ ہمارا وزیراعظم انہیں آنکھ سے آنکھ ملا کر جواب دے رہا ہے اور کسی قسم کے دباو میں نی آ رہا ، تمام ملکی ادارے اور ریاست آج ایک پیج پہ ہیں ۔ 


کشمیر اور فلسطین کے معاملے پہ جس طرح موجودہ حکومت نے ہمایت کی ہے ایسے پہلے کسی دور حکومت میں نی ہوئ ۔ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں صرف اور صرف ملک دوست پالیسی اپنائ جا رہی ہے ۔ 


 اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کا اجرا کیا گیا ہے جس کے زریعے وہ با آسانی اپنی رقم پاکستان بھیج پائیں گے اور ساتھ ساتھ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ دینے کے حق کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ 


پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا گیا ، جن سے معاشرے کے مفلس اور بے سہارا افراد کو چھت میسر ہوی ۔ 


 تعلیم کے شعبہ کو ہمیشہ کی طرح اہمیت دی گئ اور اب الحمدللہ پنجاب کے ہر ضلع میں ایک سرکاری یونیورسٹی کے قیام کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے۔


ان سب پہلوں کو مدمظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ کپتان کا نیا پاکستان بن رہا ہے۔


اعزاز شوکت 



No comments:

Powered by Blogger.