Header Ads

Breaking News
recent

سکون!!

 


سـکـون


ہماری زندگی میں سکون بہت ضروری ہوتا ہے اگر یہ سکون نہ ہو تو زندگی زندگی نہیں عذاب لگتی ہے

اور یہ سکون ہمارے اندر ہماری روح میں تب اترتا ہے جب ہم خدا کو یاد کرتے ہیں جب اس کا ذکر کرتے کرتے آنکھوں میں آنسو آ جائے،

یہ سکون روح میں تب اترتا ہے جب ہم درد بھری آواز سے"سُبحَانَ اللہِ وَبِحَمدِہٖ سُبحَانَ اللہِ العَظِیم" کہتے ہیں

یہ سکون روح میں تب اترتا ہے جب ہماری روح تڑپ کر روتے روتے"اللہ ھو اللہ ھو" پکارتی ہے

یہ سکون روح میں تب اترتا ہے جب ہم میٹھے محمدﷺ کا نام لیتے ہیں جب آپ ﷺ کا کوئی قصہ یاد کر کہ ان کے تصور میں کھو جاتے ہیں

یہ سکون روح میں تب اترتا ہے سجدوں میں رب کی قربت کو محسوس کرتے ہیں

یہ سکون روح میں تب اترتا ہیں جب رب سے باتیں کرتے ہیں 

یہ سکون روح میں تب اترتا ہے جب میوزک کی جگہ قرآن پاک کی تلاوت سنتے ہیں 

یہ سکون روح میں تب اترتا ہے جب نمازِ فجر پڑھ کر جائے نماز پر بیٹھ کر رب سے بہت سی دعائیں مانگتے ہیں

یہ سکون روح میں تب اترتا ہے جب ہمارا دل رب کا "شکر گزار" بن جاتا ہے،

یہ سکون روح میں تب اترتا ہے جب ہم دنیا کی خواہشوں کو ترک کرکہ رب کی رضا میں راضی رہنا سیکھ لیتے ہیں

یہ سکون روح میں تب اترتا ہے جب ہم اللہ کے دیئے ہوئے رزق سے صدقہ کرتے ہیں اور اللہ کی طرف سے ہمارے اوپر فرض کردہ احکامات کو پورا کرتے ہیں 


صابر حسین


@SabirHussain43

No comments:

Powered by Blogger.