بعض لوگ نماز کیوں نہیں پڑھتے؟؟
بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟
ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی:
بہت آسانی سے میں نمازی بن گیا
ایک دن میں کلاس میں بیٹھا ہوا تھا اور میری کلاس کا مضمون علوم دينی تھا
جب استاد کلاس میں تشریف لائے تو انہوں نے شاگردوں سے سوال کیا: آپ کی نظر میں کون لوگ نماز نہیں پڑهتے؟
ایک شاگرد نے بڑی معصومیت سے کہا:
جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے
دوسرے شاگرد نے شرمندگی سے جواب دیا:
جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی
تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا:
جو لوگ مسلمان نہیں ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے اسی طرح ایک اور بچہ نے جواب دیا:
جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے
اسی ترتيب سے پانچویں بچوں نے جواب میں کہا:
جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے
تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیےلیکن میں سوچوں میں ڈوب گیا
کہ میں ان میں سے کونسا
ہوں؟
کیا میں مرگیا ہوں؟ نہیں تو!
کیا مجھے نماز پڑهنا نہیں آتی؟
آتی ہے
کیا میں مسلمان نہیں ہوں؟
الحمداللّٰه میں ہوں
کیا میں اپنے پروردگار سے
نہیں ڈرتا؟ ڈرتا ہوں
کیا میں کافر ہوں ؟ نعوذبااللہ
پھر میں کیوں نماز نہیں پڑهتا؟
میں اپنے آپ سے کہنے لگا:
اگر قبر کی پہلی رات مجھ سے سوال کیا گیا كہ:
تم زنده تھے نماز بھی آتی تھی
مسلمان بھی تھے اللہ سے ڈرتے بھی تھے پھر بھی تم نے نماز کیوں نہیں پڑهی میرے پاس کیا جواب ہے کیا کہونگا میں آخر؟
جھرجھری آگئی مجھے اور اسی دن مصمم ارادہ کرلیا کہ اب کبھی نماز ترک نہیں کرونگا
صرف ایک مصمم و سنجیدہ ارادہ کی ضرورت ہے آپ بھی اس بارے میں ضرور سوچئےگا
نماز دین کا ستون ہے
صابر حسین


بھائی یہ تو کاپی شدہ مضمون ہے۔۔۔
ReplyDelete