Header Ads

Breaking News
recent

بارش کا قطرہ

 


بارش کا قطرہ


“ بارش کا قطرہ " جب آسمان سے زمین کی طرف سفر کرتا ھے تو اُس کی منزل ( یعنی جہاں جا کر وہ قطرہ گرتا ہے) اُس کی طہارت، غلاظت اور مقدر کا فیصلہ کرتی ہے اگر یہی قطرہ صاف ھاتھوں میں گرے تو یہ اتنا صاف اور مطہَر ہوتا ہے کہ اسے پیا بھی جا سکتا ہے لیکن اگر یہی قطرہ کسی گندے جوہڑ یا گٹر میں گرے تو وہ غلاظت میں بدل جاتا ہے اپنی قدر و قیمت کھو دیتا ہے یہاں تک کہ یہ پاؤں دھونے کے کام بھی نہیں آ سکتا اگر یہی قطرہ کسی گرم جگہ پر گرے تو فوراً بخارات میں بدل کر ہوا میں تحلیل ھو جائے گا اگر وہی قطرہ کسی کنول کے پتے پر گرے تو سورج کی روشنی میں وہ خوبصورت موتی کی طرح چمکے گا اور لوگ اُس کی طرف متوجہ ھوں گے اور اگر یہی قطرہ کسی صدف ( سیپی )کے مُنہ میں گرے تو ایک بیش قیمت موتی بن جاتا ہے اور لوگ اس موتی کو بڑی سے بڑی قیمت دے کر بھی خریدنے کو تیار ہو جائیں گے کتنی حیرانگی کی بات ہے کہ بارش کا قطرہ تو وہی ہے تمام قطروں کی ماہیت اور ساخت تو ایک ہی ہے لیکن اُن کی صحبت اُن کی قدر و قیمت پر اثر انداز ضرور ہوتی ہے
انسان ایک قطرہ ہے اُس کی قدر و قیمت کا انحصار اُس کی صحبت اور اُس کے ماحول پر ہے جس میں وہ بیٹھے اور پلے بڑھے ہوں 

  انسان کو ھمیشہ اچھے لوگوں کی محفل اور صُحبت میں بیٹھنا چاہیے تاکہ اُس کی قدر و قیمت میں اضافہ ھو بُرے، جھوٹے، منافق، فتنہ پرور، بے اور غلط کار لوگوں کا ساتھ آپ کے اخلاق کو تباہ کرتا ہے اور انسان کو ذلیل و رسوا کر دیتا ہے اپنے ارد گرد آپ کو بہت لوگ نظر آئیں گے جن کی قربت، میل ملاپ اور صحبت آپ کی شخصیت کو گھُن کی طرح کھا جاتی ہے ایسے لوگوں سے دوری انسان کیلئے بہتر ہے
صابر حسین


No comments:

Powered by Blogger.