Header Ads

Breaking News
recent

کورونا وباء اور سندھ حکومت

 


‏کرونا وباء اور سندہ حکومت 

کرونا وباء جس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس خطرناک وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا اپنی طرف سے پوری کوشش کررہی ہے وہیں پاکستان میں بھی این سی او سی وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستانی قوم کو اس وباء سے محفوظ رکھنے میں بڑا اہم کردار ادا کررہی ہے 

کرونا وباء کی پہلی لہر کے دوران جب پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے مکمل لاک ڈاون نا کرنے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ان میں سب سے سرفہرست پپلزپارٹی تھی جس نے اس وباء پر کھل کر پی ٹی آئ حکومت کے خلاف سیاست کی 

اس وقت وزیراعظم شدید تنقید کے باوجود اس بات پر پریشان تھے کہ اگر مکمل لاک ڈاون لگایا گیا تو سب سے ذیادہ نقصان ہمارے دہاڑی دار طبقے کا ہونا ہے وہ مزدور جو روز دہاڑی لگاکر اپنے بچوں کی روزی روٹی لے جاتا ہے اس کا کیا ہوگا ،اس سلسلے میں وزیراعظم صاحب نے سب سے پہلے احساس پروگرام کے زریعے پاکستان کے ١ کروڑ ستر لاکھ لوگوں میں ١٢٠٠٠ کی رقم تقسیم کی تاکہ لاک ڈاون کے دوران اس غریب طبقے کو کسی بھی قسم  کی پریشانی کا سامنا نا ہو اور کوئ بھوکا نا سوئے منصفانہ طور پر اس خطیر رقم کی تقسیم کے بعد چند دنوں کا مکمل لاک ڈاون لگایا گیا اس کے ساتھ کرونا ایس او پی پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کیسز کی تعداد کافی کم ہونے لگی اور پھر فوری طور پر ملک سے لاک ڈاون ہٹاکر اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اپنائ گئ تاکہ معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے اور جس علائقے ،گلی میں کوئ کرونا کیس آئے صرف وہیں لاک ڈاون کیا جانے لگا جس کی وجہ سے نا صرف ہماری معیشت نقصان سے بچ گئ بلکہ اس کامیاب حکمت عملی سے کرونا وباء پر کافی حد تک قابو پالیا گیا اور اب سندہ کے علاوہ تمام صوبے اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اپنا رہی ہے ایک سندہ حکومت ہے جو اپنے سندہ کی عوام پر بار بار سخت لاک ڈاون بھی لگارہی ہے اور اپنے غریب ،مزدور ،دہاڑی دار طبقے کی کوئ مالی مدد بھی نہیں کررہی جس کی وجہ سے سندہ کی غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے وہیں تاجر حضرات بھی کافی پریشان دکھائ دے رہے ہیں کیونکہ اتنے سخت لاک ڈاون کی وجہ سے تاجر برادری کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دوسری طرف شہر کراچی کو مکمل بند کرنے کا مقصد پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے لیکن سندہ حکومت بغض وفاق میں یہ سب کررہی ہے تاکہ آخر میں معیشت کی تباہی کی ذمیواری وفاق پر ڈال کر سیاست کی جائے 

پپلزپارٹی کی سندہ حکومت وفاق سے لڑائ کرنے اور اس پر سیاست کرنے کے لئے سندہ کی عوام کو بھی شدید مشکلات اور پریشانی میں ڈال رہی ہے 

اس وقت پورا ملک چل رہا ہے تمام صوبوں میں کاروبار کھلے ہیں ،غریب مزدور اپنی مزدوری کرکے گزر بسر کررہے ہیں لیکن سندہ مکمل طور پر بند کردیا گیا اور سندہ کی عوام پپلزپارٹی کے اس ظالمانہ اقدام سے سخت نالاں ہے 

پپلزپارٹی کی سندہ حکومت کو چاہیے ہوش کے ناخن لیں اس وباء پر سیاست کرکے وفاق کو نیچا دکھانے سے اچھا ہے اپنے صوبے کی عوام کی فلاح بہود کے لئے کام کرے اس سخت لاک ڈاون کو ختم کرے تاکہ غریب لوگ اپنا گزر بسر کرسکیں 

ورنہ سندہ کی عوام اگر سندہ حکومت کے خلاف اگر اٹھ کھڑی ہوئ تو شائد پپلزپارٹی سندہ سے اپنی حکومت کھو بیٹھیں 

اس لئے ابھی وقت ہے پپلزپارٹی ان ظالمانہ اقدام کو فی الفور واپس لے 

ایڈوکیٹ عبدالمجید مہر


No comments:

Powered by Blogger.