Header Ads

Breaking News
recent

چاند کی دم ہوتی ہے ، اور زمین اسے اسکارف کی طرح مہینے میں ایک بار پہنتی ہے،ایک حیرت انگیز تحقیق۔



چاند کی بھی دمدار ستارے کی طرح ایک دم ہوتی ہے ، اور زمین اسے اسکارف کی طرح مہینے میں ایک بار پہنتی ہے،دم ننگی آنکھوں کے لئے پوشیدہ ہے لیکن ہر نئے چاند کے دوران "آل سکائی کیمروں" پر ظاہر ہوتی ہے۔۔


ایک اینیمیشن جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ چاند کی "دم" زمین سے کیسے نمودار ہوتی ہے۔ ہر نئے چاند کے صرف چند دن بعد ، جب چاند زمین اور سورج کے مابین حرکت کرتا ہے ، تو یہ دُم زمین سے دکھائی دیتی ہے. (Image credit: James O'Donoghue)

نظام کائنات میں چڑھتے ہوئے دمدار ستارے کی طرح ، چاند بھی شعاعی مادے کی ایک پتلی دم رکھتا ہے اور مہینے میں ایک بار زمین براہ راست اس دم سے گذرتی ہے۔ "جے جی آر پلینٹس" جریدے میں 3 مارچ کو شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ، قمری دم لاکھوں سوڈیم ایٹموں سے مل کر بنی ہے جو خلائی پھتروں کے چاند کی سطح پر ٹکرانے سے قمری مٹی سے نکل خلا میں پھیل جاتے ہیں اور پھر شمسی تابکاری کے ذریعے سیکڑوں ہزاروں میل تک پھیل جاتے ہیں اور ایک دم کی سی شکل بناتے ہیں۔

ایک مہینے کے کچھ دنوں کے لئے جب نیا چاند زمین اور سورج کے بیچ آتا ہے تو ، ہمارے سیارے کی کشش ثقل سوڈیم کی اس دم کو اکھٹا کر لیتی ہے ، جو مخالف سمت میں خلا میں پھیل جان سے پہلے ہی زمین کی فضا کو کشش ثقل کی وجہ سے گھیر لیتی ہے۔
یہ قمری دم سیارے کی زندگی کے لئے ضرر رساں نہیں ہے اور ننگی آنکھ کے لئے پوشیدہ ہے۔ ہر ماہ ان چاند کے چند نئے دنوں کے دوران ، یہ دم انتہائی طاقتور دوربینوں کے ذریعے صاف دیکھی جاسکتی ہے، اور اسکو آسمان میں سوڈیم کی ہلکی سنتری چمک کے ذریعے شناخت کیا جا سکتا ہے۔
مطالعے کے مصنفین کے مطابق ،اس کے بعد یہ دم نما بیم پھر سورج کے برخلاف آسمان میں ایک دھندلے چمکدار سپاٹ کے طور پر ظاہر ہوتا ہے ، جو پورے چاند کے قطر کا پانچ گنا اور انسانی آنکھوں کی حساسیت سے 50 گنا مدھم ہوتا ہے۔

محققین نے 1990 کی دہائی میں پہلی بار اس "سوڈیم سپاٹ" کا پتہ لگایا تھا۔ لیکن جب یہ قمری سائیکل میں ایک ہی وقت میں ظاہر ہوتا ہے، اس کی چمک بہت تیزی سے اتار چڑھاؤ کرتی ہے۔ یہ سمجھنے کے لئے نئے ریسرچرز نے 2006 سے 2019 تک چاند کی 21،000 تصاویر لینے کے لئے ایک آلہ اسکائی کیمرا (جو سوڈیم جیسے مخصوص عناصر کے ذریعے دیئے گئے روشنی کی طول موج/وویو لینتھ کا مشاہدہ کرسکتا ہے) کا استعمال کیا۔

انہوں نے کچھ پیش قیاسی بلکہ غیر متوقع پیٹرنز کو نوٹس کیا___ مثال کے طور پر ، جب چاند کا مدار اسے زمین کے قریب لایا تو یہ سپاٹ زیادہ روشنی کے ساتھ ظاہر ہوا۔ شہابیوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلا کہ چاند کی دم ان مہینوں کے دوران زیادہ چمکتی ہے جب "سپوریڈک شہابیوں" کی شرح (یعنی وہ شہابی جو باقاعدگی سے شہابی برسات کا حصہ نہیں ہیں) زمین کے اوپر زیادہ تھے۔
جب زمین پر شہابیوں کی برسات ہوتی ہے تو چاند پر بھی ہوتی ہے۔

اور "سپوریڈک شہابیوں"  کا سامنے کرنے سے چاند کے اس سپاٹ کی چمک میں زیادہ ارتباط تھا، بنسبت "ریگلور میٹیؤر شاور" کے ، جیسا کہ "لیئونڈ میٹیئور شاور" جو ہر نومبر کو اپنے عروج پر ہوتا ہے۔

اس کی وجہ؟ یہ ہوسکتا ہے کہ "سپوریڈک شہابیوں" میں "پرڈیکٹیبل شاور" کرنے والے ان کے ہم منصب شہابیوں کی نسبت زیادہ تیز ، بڑے اور زیادہ توانائی بخش ہونے کی صلاحیت موجود ہو۔ وہ شہابی جو زیادہ طاقت کے ساتھ چاند پر ٹکراتے ہیں ، فضا میں زیادہ مقدار میں سوڈیم بلاسٹ کا امکان پیدا کرتے ہیں، خلائی ریسرچرز کے مطابق ، سورج کے فوٹون (برقی مقناطیسی ذرات) ان ایٹموں کے ساتھ ٹکرانے اور زمین کی طرف دھکیلنے کے لئے ایٹموں کا ایک بہت بڑا جھنڈ بناتے ہیں۔
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے ایک سیاروں پر ریسرچ  کے سائنس دان نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ اگر ایک بہت بڑا شہاب ثاقب چاند میں کافی طاقت کے ساتھ گر کر تباہ ہوتا ہے تو ، یہ سوڈیم سپاٹ اتنا چمکدار پیدا کرسکتا ہے جسے زمین پر کوئی بھی ننگی آنکھوں سے دیکھ سکتا ہے

No comments:

Powered by Blogger.