Header Ads

Breaking News
recent

کیا صرف پاک فوج ہی کاروبار کرتی ہے؟؟؟؟

 

کیا صرف پاک فوج کاروبار کرتی ہے؟

تحریر عبدالعزیز بلوچ (بلوچ بھائی) یوٹیوبر 

200000+k



نہیں ایسا نہیں ہے یہ بات صرف بغضی اپنے بغض اور حسد کے سبب ہی پروپگنڈہ کے طور پر پھیلاتے رہتے ہیں کہ پاک فوج کاروبار کرتی ہے فلاں فلاں جبکہ حقیقت میں پاک فوج کے کاروبار میں کسی حاضر سروس آفیسر یا جوان کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اس کے انتظامی عہدے پہ پاک فوج سے ریٹائرڈ اور تجربہ کار آفیسر ہوتا ہے جبکہ باقی سارا عملہ سویلینز پر مشتمل ہوتا ہے. پاک فوج کے زیرِ نگرانی کاروبار میں تقریباً 90% سیویلین برسرِروزگار ہیں.


ہم ایشاء اور دیگر چند ممالک کی فوج کے کاروبار کے حوالے سے بات کریں گے جہاں ان فوجوں نے اپنی اضافی ضروریات پوری کرنے کے لیے کاروبار شروع کیے ہیں اور انہیں باقاعدہ فوج کے حاضر سروس افسران ہی چلارہے ہیں. پہلے ہم پڑوسی ملک سری لنکا کی بات کریں گے.


سری لنکا نے تامل ٹائیگرز نامی دہشتگرد تنظیم کو شکست تو دے دی مگر ایک تو سری لنکا کو معاشینطور پر بڑا جھٹکا لگا، دوسری طرف سری لنکن آرمی کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اس جنگ پہ خاصا بجٹ خرچ ہوا، تیسرا مسلہ یہ تھا کہ سری لنکا میں تامل ٹائیگرز سے مقابلے کے لیے بڑی تعداد میں فوجی بھی بھرتی کے گئے آرمی سری لنکا پہ بوجھ بنتے اور بجٹ کا بڑا حصہ دفاع کی نذر ہوجاتا ہے.


سری لنکن حکومت اس فورس کو گھٹانے پر بھی آمادہ نہ تھی اس لیے اس وقت کے صدر مہندا راجپکسی کی انتظامیہ نے اپنی فوج کو بڑے پیمانے پر تجارتی سرگرمیوں جیسے سبزیاں اگا کر بیچنا، سیاحت، ٹریول ایجنسیز، گالف کلبز، ہوٹلز اور ریسٹورینٹس جیسے کاروبار بڑے پیمانے پر شروع کرنے کی اجازت دے دی تاکہ فوج کے فنڈز میں کمی نہ ہو اور فوج اپنی ضروریات پوری کرسکے.


سری لنکن آرمی کے زیرِ نگرانی چلنے والے کچھ کاروباروں کی تفصیل دے رہا ہوں ان میں اکثر کاروبار سری لنکن ائیرفورس کے زیرِنگرانی ہیں...


1. ماربل بیچ ریزورٹ: ایک ریزورٹ ہے جو کہ کننیا روڈ، ٹرینوکاملے پر واقع ہے اور  سری لنکن ایئر فورس کے زیر انتظام ہے اس ریزورٹ کے جنرل مینجر ایک گروپ کیپٹن دھامیکا سماراکون ہیں..


 2. ایگلز گالف لنکس: 18 ہولز گالف کورس جو ترینوکیملی ہاربر کے قریب واقع ہے، اس گالف کلب کو سری لنکن ائیرفورس کے حاضر سروس افسران چلا رہے ہیں، اس کے صدر ائیرکموڈور ایچ ایس تھویاکونتھا جبکہ کا اس کا سیکرٹری ایک اسکوارڈن لیڈر اور اسکے جنرل مینجر بھی گروپ کیپٹن دھامیکا سماراکون ہیں.


3. ایگلز ’ہیریٹیج گالف کلب انورادھا پورہ میں واقع سری لنکن فضائیہ کا زیرِانتظام سری لنکن ائیربیس کی حدود میں ہی واقعی گروپ کیپٹن دھامیکا سماراکون کی زیرِنگرانی ہی ایک بڑا کلب ہے جبکہ ایک اسکوارڈن لیڈر اسکے مینجر ہیں. اس میں گالف کلب، ریسٹورنٹ اور رہائش کی سہولیات بھی میسر ہیں.


4. ایگلز لیکسائڈ بینکویٹ اور کنونشن ہال ہے جس میں مختلف فنکشنز جن میں شادی بیاہ کے پروگرام، میٹنگز وغیرہ منعقد کی جاسکتی ہیں اور اس میں بیک وقت ایک ہزار کے لگ بھگ کے بیٹھنے کی جگہ ہے یہ ہال اتتیڈیہ کے علاقے میں واقع ہے اور ایئر فورس کے ذریعہ انتظام کیا گیا ہے سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی بکنگ کے لیے اسے سری لنکن ائیرفورس کی آفیشل ویب سائٹ سے لنک کیا گیا ہے. اس میں ائیرکنڈیشنڈ ہالز، ڈانس فلور، کیٹرنگ کی سہولت بھی سری لنکن ائیرفورس ہی فراہم کرتی ہے. اسکے منیجنگ ڈائریکٹر ایک حاضر سروس گروپ کیپٹن سمن ادیکمبرا ہیں.


5. ایگلز کا ’لیگون ویو ضیافت ہال‘ - ایئرفورس کے زیر انتظام اور یہ کٹونائیک علاقے میں واقع ہے اس میں شادی بیاہ کے پروگرام، میٹنگز وغیرہ منعقد کی جاسکتی ہیں اس میں 500 افراد کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے. اسے بھی بکنگ کے لیے سری لنکن ائیرفورس کی آفیشل ویب سائٹ سے لنک کیا گیا ہے. جبکہ اسکے منیجنگ ڈائریکٹر گروپ کیپٹن ایس این فرینڈوپُلے ہیں.


6. اسکائی پیٹ ہاسپٹل: سری لنکن ایئر فورس کے اہلکاروں کی جانب سے سویلینز کے لیے ویٹرنری خدمات فراہم کی جاتی ہیں یہ ہاسپٹل گونپورا، بوریلا کولمبو میں واقع ہے. اسے بھی سری لنکن ائیرفورس کے ایک حاضر سروس آفیسر چلا رہے ہیں.


7. لیا ہوٹلز: سری لنکن آرمی کے زیر انتظام 4 ہوٹلز پہ مشتمل بہترین سولیات سے آراستہ، بڑے بڑے ہوٹلز کی یہ ایک پوری چین ہے جبکہ یہ ہوٹلز پھر کئی دیگر ذیلی ہوٹلز اور دیگر کاروباروں پر مشتمل ہیں، لیا ہوٹل کی اپنی ٹریول ایجنسی بھی ہے. ہر سال ان ہوٹلز سے سری لنکن آرمی کو اچھا خاصا منافع ہوتا ہے.


8. کلپر بیوٹی سیلون: بوریلا میں واقع سری لنکن ایئر فورس کے زیر انتظام یہ بیوٹی سیلون جسے عام عوام کے لیے کھلا رکھا گیا ہے، یہ آپ ہیرکٹنگ، فیشل، میک اپ، مساج وغیرہ وغیرہ جو بھی ایک سیلون سہولت فراہم کرتا ہے آپکو یہاں ملے گی اس سبب عوام کا ایک جمِ غفیر یہاں دیکھنے کو ملتا ہے جبکہ اس میں کام کرنے والے اور انتظامیہ آپکو سری لنکن ائیرفورس کے لباس میں ہی نظر آئے گی.


یہ صرف چند ایک کاروبار بتائے ہیں مزید کئی پرائیویٹ کمپنیز بھی سری لنکن آرمی کے ساتھ کام کر رہی ہیں جس میں سری لنکن آرمی کو عوام، محکمہِ دفاع اور حکومت کا بھرپور تعاون حاصل ہے. اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ تو چھوٹے موٹے کاروبار ہیں تو یہ آپکی سوچ ہے، سری لنکن عوام کی پزیرائی اور اپنی فورسز سے تعاون کے سبب یہ کاروبار بہت ہی تیزی سے پورے سری لنکا میں پھیلتے جارہے ہیں. بھارتی فوج کے کاروبار کے بارے میں آخر میں آگاہ کرونگا ان شاءاللہ..... (جاری ہے) پڑھیے اور شئیر کیجیے


بلوچ بھائی یوٹیوب چینل کو سبزکرائب کرنے کے لئے نیچے تصویر پر کلک کریں




2 comments:

  1. Aslam o alikum Bhai I'm also a pakistan army person ..... Mujhy ap k ye belong parh k khushi hoti ha keep it up meri ek khawish ha k ya to ap say mulaqat ho ya video chat plz do something my WhatsApp no is +923472386490

    ReplyDelete
    Replies
    1. وعلیکم السلام،حوصلہ افزائی کے لئے آپ کا شکریہ، براہ کرم اس جیسے مزید مضامین کے لیے ہماری ویب
      سائٹٹ کو فالو کریں اور ہمارے مضامین کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پر شیئر کریں۔ شکریہ

      Delete

Powered by Blogger.