Header Ads

Breaking News
recent

کچھ غیر منطقی خواب

 

خواب کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا انسان ہے انسان کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے اس کے خواب بہت ہی اہم ہوتے ہیں جو وہ جاگتے وقت دیکھتا ہے یہ وہ خواب ہے جو آدمی اپنے مستقبل کے بارے میں جاگتے ہوئے دیکھتا رہتا ہے لیکن یہاں آج ہم اس خواب کا زکر کررہے ہیں جو نیند میں آتے ہیں.  خواب کے تین قسمیں ہیں.  حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواب کے آداب بیان کیے اور خواب کی اقسام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:


الرويا ثلاث فالرويا الحسنة بشري من اﷲ عزوجل والرويا يحدث بها الرجل نفسه والرويا تحزين من الشيطن.


حاکم، المستدرک، 4 : 422، رقم : 8174


خواب تین طرح کے ہوتے ہیں، سچا و نیک خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت ہوتا ہے، دوسری قسم آدمی اپنے نفس سے ہی گفتگو کرے، تیسری قسم شیطان کی طرف سے ڈرانا ہے  

رویاء صالحہ کو بہت بڑا مقام حاصل ہے حدیث شریف میں نبوت کا چھیالسواں حصہ قرار دیا گیا ہے  یقینا خواب سچے بھی ہوتے ہیں لیکن کوئی انسان اپنے خوابوں کو حرف آخر نہیں کہہ سکتا  اور نہ ہی خواب کے بنا پہ فتوی جاری ہوتا ہے اگر کوئی انسان اپنے خوابوں کو سو فیصد سچ مان کہ ان کی تشہیر کرتا ہے ان خوابوں سے  حکمرانوں کو مستقبلآمین

ئے پلاننگ کرنے کا کہہ رہا ہے اور ساتھ ہی وارننگ بھی دیتا ہے کہ بصورت دیگر اچھا نہیں ہوگا. وہ درحقیقت خود کو مافوق الفطرت ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے قاسم نامی یوٹیوبر اور اس کا گینگ سوشل میڈیا پہ ایک کمپئن چلارہے ہیں کہ قاسم نامی یوٹیوبر کے خواب سو فیصد سچ ہیں لہذا ان سے راہنمائی لی جائے اور یہ گینگ قاسم کو مافوق الفطرت ثابت کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتا   

اور یہ ضال و مضل گروہ قاسم کے سابقہ خوابوں کو چن چن کہ ٹویٹر پہ لگاتے ہیں.  مزے کی بات یہ ہے کہ آگے کے سیاسی حالات دیکھ کر اس کے خواب تبدیل ہوتے رہتے ہیں ان کے خوابوں کا محور یا تو آرمی چیف ہوتے ہیں یا عمران خان۔  کمال تو یہ بھی ہے قاسم کے خواب کو حرف آخر مانتے ہیں۔  مرزا قادیانی نے بھی پہلے چھوٹے موٹے دعوے کئے پھر نبوت کا دعوی کیا قاسم کے قدم بھی اس طرف جارہے ہیں۔  قاسم کے مرید یہ بھول گئے ہیں کہ کچھ خواب شیطان کی طرف سے بھی ہوتے ہیں.  

میرے قاسم نامی یوٹیوبر اور اس کے حواریوں سے چند سوالات ہیں 

1) آپ کو کیسے پتہ کہ قاسم کے خواب سو فیصد سچے ہیں؟ اس کو غلط خواب آہی نہیں سکتے؟؟  یا یہ بات بھی تمہیں قاسم کے خوابوں کے زریعے معلوم ہوئی 

2) اگر یہ بات قاسم کے خواب کے زریعے معلوم ہوئی ہے تو جس خواب میں مذکورہ بشارت دی گئی ہے اس کی کیا گارنٹی ہے؟؟؟  

3) اگر اس کو خواب کے علاوہ کسی اور ذریعے سے پتہ چلا ہے کہ اس کے خواب سچے ہیں تو وہ ذریعہ کیا ہے؟.  کہیں تم قاسم پہ وحی کے قائل تو نہیں ہو؟؟؟  

4) قاسم کے خوابوں میں مستقبل کے حوالے سے بہت کچھ آرہا اتنی اہم چیز کورونا کی خبر کیوں نہیں آئی؟؟؟ 

5) کیا خدا کے طرف سے قاسم کے خوابوں کو پھیلانے کا حکم ہے؟؟؟  

اتنے اہم خواب کسی بڑے عالم دین یا پھر بزرگ کو کیوں نہیں آتے تاکہ یہ باتیں جلد لوگوں تک پہنچیں اور اپنے بچاؤ کا سامان کریں 

6) حالات کے رخ کے مطابق خواب کیوں آتے ہیں مخالف کیوں نہیں آتے  

7) قاسم کے خواب میں صرف عمران خان یا آرمی چیف کیوں آتے ہیں؟؟؟  

8) قاسم کے خوابوں کے روشنی میں بتاؤ میری عمر کتنی ہوگی؟؟؟ 

9) کیا اپوزیشن حکومت گراپائی گی؟؟؟  

10) جن چیزوں کو اللہ نے اپنے نیک بندوں سمیت سب سے مخفی رکھا ہے  اسے قاسم کے ذریعے آشکارا کرنے میں کیا حکمت ہے؟؟؟  

11) ان خوابوں کو بیان کر کے تم لوگ ثابت کیا کرنا چاہتے ہو ؟ ہمیں بھی سچے خواب آتے ہیں لیکن ان کی تشہیر نہیں کرتے بالفرض قاسم کو سچے خواب آتے ہی ہیں تو انہیں پبلک کرنے کا مقصد کیا ہے؟؟؟  

12) اگر اللہ قاسم کے زریعے امت کو بچارہا ہے تو قاسم یوٹیوب اور ٹوییٹر پہ ذلیل و خوار کیوں ہورہا؟؟؟  

ان سوالات کے جوابات قاسم کا کوئی بھی حواری نہیں دے سکے گا کیوں کہ قاسم  جھوٹا ہے فتنے کو فروغ دینے والا خود کو دوسروں سے مافوق الفطرت سمجھنے والا ہے  ان خوابوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے  اس لنڈے کے مجدد کو پتہ ہونا چاہئے کہ یہ اکیسویں صدی ہے خوابوں سے جاگ جائے اور اصل زندگی میں کچھ بن کے دکھائے.   اللہ ہمارا حامی وناصر ہو آمین

No comments:

Powered by Blogger.