Header Ads

Breaking News
recent

ڈومیسٹک وائلنس بل کے منفی اثرات


 ‏ہم بحثیت معاشرہ کسی بھی شعبہ میں مغربی طرز معاشرت کی تقلید کو فخر سمجتھے ہیں کپڑے پہننے سے لے کر جنسی بےراہ روی تک ان کی تہذیب میں جکڑتے جا رہے ہے جو قومیں دوسری اقوام کی مشابہت اختیار کرتی ہیں تو ان کی اپنی تہذیب ختم ہو جاتی ہے اور جب کسی قوم کی تہذیب ختم ہوتی ہے تو پھر وہاں لیڈر نہیں غلام پیدا ہوتے ہیں اس لیے سرور دو عالم نے مسلمانوں کو دوسری قوم کی مشابہت اختیار کرنے سے منع فرمایا 

اس سے پہلے مغربی طرز معاشرت کی تقلید عوامی سطح پر تھی لیکن اب یہ تقلید حکومتی سطح پر بھی نظر آ رہی ہے جو کہ ایک افسوس ناک عمل ہے ڈومیسٹک وائلنس کا بل اسمبلی اور سینیٹ سے خاموشی سے پاس ہوجانا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے وزیر اعظم پاکستان کا نظریہ اسلام کو بیان کرنے کا میں خود معترف ہوں لیکن آئے دن اسلام مخالف بل سازش یا نصاب میں تبدیلی کا ہو جانا ہے ایک لمحہ فکریہ ہے

 ڈومیسٹک وائلنس بل مغربی طرز معاشرت کی عکاسی کرتا ہے جب کہ پاکستانی معاشرے میں مغربی اقدار قابل قبول نہیں یہ پاکستانی معاشرے کے خاندانی نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے اگر ہم مغربی معاشرے کی تقلید میں کسی چیز کو بچانے میں کامیاب ہوئے تھے تو وہ خاندانی نظام تھا 

یہ بل ہماری اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات میں معاشرتی اور خاندانی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے سختی کا عنصر موجود ہے اس بل کی مدد سے ہم مشرقی اقدار اور اسلامی تعلیمات سے روگردانی کے مرتکب ہوں گے یہ وہ اقدام ہے جو کسی قوم پر فورا مسلط نہیں کیے جاتے اس کے لئے سالہا سال برین واشنگ کی جاتی ہے جبکہ برین واشنگ کے لئے اخبارات رسائل اورنصاب میں تبدیلی جیسے پلیٹ فارمز کو استعمال کیا جاتا ہے اسی تناظر میں ماضی میں پاکستان میں کام کرنے والی NGO'S کا کردار بھی مشکوک رہا ہے یہ مشکوک سرگرمیاں بھی اسے سلسلے کی ایک کڑی ہے اگر ڈومیسٹک وائلنس بل پر معاشرے کی خاموشی اسی طرح جاری رہی تو مغربی معاشرے کی طرز پر یہاں بھی اولڈ ہوم بننے اور خاندانی شیرازہ بھکرنے میں دیر نہیں لگے گی

والسلام دعاؤں کا طلبگار زین شوکت



2 comments:

  1. Great Think About islam & pakistan. Allah gave you more knowledge about those things.

    ReplyDelete
  2. Good mr zain shaokat

    ReplyDelete

Powered by Blogger.