فوٹو شاپ والا لیڈر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
مریم نواز کی فوٹوشاپڈ تصویر سوشل میڈیا پہ فوٹو شاپ والا لیڈر ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا گزشتہ روز مریم نواز نے خود کی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی کشمیر سے رشہ ظاہر کرتے ہوئے ایک فوٹو شاپڈ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پہ اپلوڈ کی تھی جس پہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے
ہاتھوں لیا تاہم بعد میں مریم نواز نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی لیکن سوشل میڈیا پہ ہیش ٹیگ فوٹو شاپ والا لیڈر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا صارفین نے نواز شریف کی مختلف فوٹو شاپڈ تصاویر اپلوڈ کیں جن میں کہیں وہ نیل آرم سٹرونگ کے ساتھ چاند پہ دکھائے دیتے ہیں تو کہیں انہیں کسی بڑے ایونٹ کا فاتح ظاہر کیا گیا ہے



No comments: