Header Ads

Breaking News
recent

پریشان حال زندگی کی حقیقت

 



‏پریشان حال زندگی کی حقیقت کیا ہے؟


زندگی اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے اگر ہم ابھی تک زندہ ہیں تو ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہیے اور اپنی بقیہ زندگی بہتر طریقے سے گزاریں. آپ کہیں گے کہ بہتر زندگی کس طرح سے گزاریں ہمارے تو مسائل ہی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں؟ اس کا جواب ایک تو یہ ہے کہ ذاتی تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور دوسرا یہ کہ اپنے خالق حقیقی کی ہدایات پر عمل کریں.

یہاں پر ایک بات تو اب روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ انسان کا علم اور ذاتی تجربہ یا مشاہدہ ناقص ہے کیونکہ نہ ہم بینائی مکمّل رکھتے ہیں اور نہ ہی ہماری سماعت اس قدر پختہ ہے کہ ہم سب کچھ سن سکیں

(scientifically

 حواس خمسہ میں سے انہی دو حواس سے عام طور پر مشاہدہ ہوتا ہے). اسکی مثال ایک بلی سے سمجھیں کہ بلی رات کو اندھیرے میں بھی دیکھ سکتی ہے لیکن انسان نہیں دیکھ سکتے اور دوسری بات سننے والی تو انسان کی سننے کی فریکوئنسی کم ہے یعنی ایک حد تک

 high frequency 

آواز کو سن سکتے ہیں. یہاں آپ کو ایک مشین کے بارے میں بتاتا ہوں جسے 

bye bye rat

 کا نام دیا گیا ہے. یہ ایک ایسی مشین ہے کہ جس کی آواز سن کر چوہے دور بھاگ جاتے ہیں لیکن کوئی انسانی کان اس آواز کو سن بھی نہیں سکتا کیونکہ اسکی فریکوئنسی اتنی نہیں ہوتی کہ انسانی کان تک پہنچ سکے۔ پس ان دو موٹی موٹی مثالوں سے یہ ظاہر ہوا کہ ہمارے ذاتی تجربات و مشاہدات اتنے قابل یقین نہیں ہیں کہ صرف ان پر بھروسہ کریں تو دوسرا طریقہ زندگی گزارنے کا یہ ہوا کہ اپنے خالق یعنی اللہ تعالیٰ کے بتائے گئے طریقے سے زندگی بسر کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف انسان بلکہ پوری کائنات کو تخلیق کیا ہے ( اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ 39/62)۔

اس کیلئے ایک آسان مثال آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں. آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کہیں باہر کے ملک سے کوئی نئی قسم کی مشینری منگوائی جاتی ہے تو کمپنی اس مشین کے ساتھ ایک انجینئر بھیجتی ہے جو کہ اس مشین کے تکنیکی مسائل پر عبور رکھتا ہے اور وہ آکر خود اس مشین کو چلانے کے بعد مقامی لوگوں کو اسکی ٹریننگ دیتا ہے اور جاتے ہوئے انہیں ایک ہدایت نامہ دے جاتا ہے جسے 

Instructions Book

 کہتے ہیں. وہ انجینئر بتاتا ہے کہ اگر تم کہیں اٹک جاؤ اس ہدایات والی بُک کو کھول کر دیکھ لینا اس میں تمام طریقہ کار درج ہے. محترم قارئین ایسے ہی اللّٰہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمانے کے بعد انسانی مشینری کے راز انبیاء کرام علیہم السلام پر کھولے اور انہیں انسان سکھانے کے لئے بھیج دیا جس میں سب سے آخر میں ہمارے پیغمبر خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ آخری نبی ہیں اور آخری کتاب قرآن کریم ہمارے لیے ہدایت نامہ ہے. ('ھداللمتقین") تو اگر ہم اس پریشان حال زندگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہوئے رُشد و ہدایت کی کتاب یعنی قرآن کریم سے ہدایات حاصل کریں. اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا و آخرت میں کامیاب کرے. آمین ثم آمین 

معین الدین بخاری 

کو فالو کرنے کیلئے 

یہاں کلک کریں 



No comments:

Powered by Blogger.