Header Ads

Breaking News
recent

غریدہ فاروقی کا عیجب ٹویٹ

 



قومی اسمبلی میں کل بجٹ پیش کیا گیا 

بجٹ کیسا تھا ؟؟؟ اچھا تھا یا برا ؟

غریب کو ریلیف ملا یا نہیں ؟ یہ ایک الگ موضوع ہے مگر بجٹ اجلاس کے دوران غریدہ فاروقی کے بے تکے سے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پہ ہنسی مزاح کا ماحول فراہم کیا 

غرید نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ واضح طور پہ شوکت ترین بجٹ تقریر پڑھتے پڑھتے تھک گئے ہیں آغاز بہت جوش وجزبے اور اونچی اونچی آواز میں تیز تیز پڑھنے سے کیا تھا اب آواز میں سستی آگئی ہے "

اس ٹویٹ پہ سوشل میڈیا صارفین نے غریدہ کو آڑے ہاتھوں لیا کسی نے کہا غریدہ کو بجٹ میں اور کوئی خامی نظر نہ آئی تو یہ ٹویٹ کردیا  اور کسی نے میمز بنانی شروع کیں 

سوشل میڈیا پہ حالیہ وائرل ہونے والے نوجوان بلاگر حافظ مخدوم شہاب الدین. نے رد عمل میں کہا 

" ایسی بصیرت پہ کل کے نوجوان صحافی جو صرف یوٹیوب پہ وقت ضائع کرتے ہیں وہ کیسے لاسکتے ہیں 


سلام ہے آپ کی صحافت کو ،قوم کو ایسی چیزوں سے آگاہ کرنا بڑا ضروری ہوتا ہے " 

شاہد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا 

غریدہ فاروقی کے بجٹ 2021 میں 2 اہم اعتراض جو قوم و ملک کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں 

موصوفہ واحد صحافی ہیں جس نے یہ پوائنٹ انتہائی گہرائی سے پکڑے ہیں 

1 )موبائل فون مہنگے کرنا

2) شوکت ترین کا بجٹ پڑھتے وقت آخری لمحات میں تھک جانا 

یہ دونوں پوائنٹ ایک ہونہار صحافی ہی ڈھونڈ سکتا ہے 

 

شاہد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں عاصمہ شیرازی کو بھی مینشن کیا


پی ٹی آئی کی مقبول سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ امبرین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا " یہ صحافت ہورہی ہے؟؟  ایسے جاہل کریمنل لوگ میڈیا پہ صحافی بن کہ بیٹھتے ہیں پھر روتے ہیں کہ چینل بند ہورہے ہیں " 

اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس ٹویٹ پہ میمز بنارہے ہیں 

اس ٹویٹ کے متعلق کیا رائے ہے کمنٹ کریں 



No comments:

Powered by Blogger.