لبرلز کو مسئلہ ریپ سے ہے یا پردے سے
![]() |
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ دن بے حیائی کے خلاف بات کیا کی انسانی حقوق کمیشن سے لیکر دیسی لبرل سیخ پا ہوگئے اور اپنی مطلب کی تاویلیں نکالنے لگے ان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وزیراعظم نے بے حیائی کے خلاف بات کیوں کی ہے، جو کوئی بھی بے حیائی کیخلاف بات کرے گا وہ ان کے نظر میں انسانیت کا دشمن ہے، جبکہ بے حیائی ہی انسانیت کی دشمن ہے دنیا کے تمام مذاھب میں بے حیائی ایک بہت بڑا گنا ہے اور یقینا فحاشی ، اور ریپ کیسز بڑھنے میں سب سے بڑی وجہ بے حیائی ہی ہے، کوئی کیسے انکار کرسکتا ہے ریپسٹ فحش فلمیں دیکھ کہ ہی ریپ کے جانب مائل ہوتے ہیں اور اتنے درندے بن جاتے ہیں کہ انہیں کہ پھر ان کے سامنے 80 سالہ بوڑھی عورت اور دو سال کی بچی میں فرق نظر نہیں آتا اگر لبرل بازاری عورتیں زنا کو دعوت دینے والے کپڑے نہ پہنتیں، جس میں ان کے زیر جامہ تک نظر آتا ہو شائد ریپسٹ اتنے خونخوار نہ ہوتے,
ان کا اصل مسئلہ ریپ نہیں ان کا اصل مسئلہ پردہ ہے ان کا اصل مسئلہ حیاء سے ہے ان کا اصل مسئلہ بے حیائی کے خلاف بات کرنے سے ہے اگر ان کا مسئلہ ریپ سے ہوتا تو یہ ضرور ریپسٹ کو سرعام لٹکانے کی بات کرتے، یہی لوگ انسانی حقوق کے نام پہ ریپسٹ کو تحفظ دلوارہے ہیں.
میک-اپ اور عورتوں کے متعلق سامان کی انڈسٹری اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کماتی ہے، جس کی سالانہ کی آمدن ایک ہزار ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے، اور اگر عورتیں بادپردہ ہوجائیں گی تو ان کی ایک ہزار ارب ڈالر کی انڈسٹری کا کیا ہوگا؟ ایک باحجاب عورت ان لبرلوں کے منہ پر طماچہ نہیں مار رہی ہوتی بلکہ ایک ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کررہی انڈسٹری کے منہ تماچہ مار رہی ہوتی ہے، اور یہ انڈسٹریاں اپنے پیٹ پر لات کیسے برداشت کرسکتی ہیں؟ بے حیائی ہی سے تو انکی روزی روٹی چلتی ہے۔
پھر باری آتی ہے ان نام نہاد این جی اوز, نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اور ان سیکولر لبرل میڈیا چینلز کی، جو ان انڈسٹریوں کی اسپانسر شپ پر چلتے، بھلا وہ اپنے آقاوں اور مالکوں کی روزی روٹی کو بند ہوتا دیکھ سکتے ہیں؟
اگر انکے مالکوں کی روزی روٹی پر ڈاکہ پڑے گا تو یہ کیا کھائیں گے؟
ایشیائی ممالک جیسا کہ بنگلہ دیش،بینکاک،چائنہ اور باقی ممالک سے تقریبا ایک کروڑ کے لگھ بھگ لڑکیوں کو اٹھا کر یورپ کے بازاروں میں پیش کیا گیا ہے، جہاں وہ بڑے بڑے ڈانس کلبز،مساج پارلرز اور جوئے کے اڈوں میں مردوں کے ہاتھوں کھیلی جاتی ہیں، اور ان کو ایسے فارم ہاوسز میں رکھا جاتا ہے جہاں پر بڑے بڑے باڈی بلڈر گارڈز اور دروازوں پر بڑے بڑے خونخوار کتے رکھے جاتے ہیں، تاکہ جب وہ بھاگنے کی کوشش کریں تو کتے ان کو کاٹیں۔
کیا ان ایک کروڑ لڑکیوں کی زندگیاں ان دو نمبر صحافیوں، لبرلوں اور عورت مارچ کی آنٹیوں کو نظر نہیں آتی، ان کی آزادی کی تو بات آج تک نہیں کی جاتی ؟ ان کے حق میں تو کوئی آزادی مارچ نہیں نکالتا, کیا وجہ ہے؟ وجہ یہ ہے کہ وہ ایک کروڑ لڑکیاں اس انڈسڑی کا پیٹ پالتی ہیں جس انڈسٹری کی اسپانسر شپس کے ٹکروں پر یہ پلتے ہیں۔
وزیر اعظم سے لاکھ اختلاف ہی سہی لیکن بے حیائی کے خاتمے کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں
ہم ریپسٹ کا ساتھ دینے کو گناہ سمجھتے ہیں ہمارا شروع دن سے مطالبہ رہا ہے کہ ریپسٹ کو سرعام لٹکایا جائے لیکن پھر راستے میں خونی لبرل آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ غیر انسانی سلوک ہے، تم لوگ ہمیں کیسے سکھا سکتے ہو کہ انسانوں سے بلخصوص عورت سے کیسا سلوک کرنا ہے؟ جنکے ہاتھوں سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں عورتوں کی زندگیاں صرف ڈالروں کی خاطر تباہ و برباد ہوچکی ہیں۔ وزیراعظم کا بیان کیا تھا اسے کس طرف موڑا گیا وہ الگ بات ہے، جو لبرل خود کو مسلمان کہنے کے باوجود پردہ کے خلاف بات کررہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ وہ وزیراعظم یا کسی اور کی مخالفت نہیں کررہے بلکہ رب کے قرآن کی مخلافت کر رہے ہیں۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزۡوَاجِکَ وَ بَنٰتِکَ وَ نِسَآءِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ یُدۡنِیۡنَ عَلَیۡہِنَّ مِنۡ جَلَابِیۡبِہِنَّ ؕ ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَنۡ یُّعۡرَفۡنَ فَلَا یُؤۡذَیۡنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۵۹﴾
اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں ۔ اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی پھر نہ ستائی جائیں گی اور اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے ۔
مسئلہ:
آیت میں صریح طور پہ پردہ اللہ کے طرف سے حکم ہے اس حکم۔کو مانتے ہوئے بے پردگی کرنا گناہ جب کہ اس کو نہ ماننا یا اس کے خلاف بولنا کفر ہے
اب شاہ زیب خانزادہ سمیت خونی لبرل جو خود کو مسلمان کہتے ہوئے پردے کی مخالفت کررہے ہیں وہ اپنی ایمان کی فکر کریں۔
ان نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسلام میں پردہ ظلم نظر آتا ہے لیکن مغرب میں عورت کیساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ عین انصاف نظر آتا ہے ہماری بہن عافیہ پہ ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں لیکن ان کو وزیراعظم کے بیان سے فرصت نہیں
اگر آپ کو تحریر اچھی لگی تو کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیجئے


بہت خوب 🌹🌹🌹🌹
ReplyDeleteکرایے پر حاصل شدہ جو اب اپنے آپ کو لبرلزم کہیت ہیں ذرا خود کی زندگی تو دیکھیں ماسوائے رسوائی کے اور کیا ھے