عبرتناک مگر پرلطف کہانی
👈 *عبرت کا ایک پر لطف اور عمدہ قصہ* 👉
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ہرن کسی جنگل و صحراء میں کرب ولادت میں مبتلا ہوئی پاس ہی اس کے ایک گہری نہر تھی فضا آلود تھی موسم خراب تھا آسمان پر بادل گرج رہے تھے بجلی چمک رہی تھی ،
اس دوران آسمان سے بجلی گرتی ہے اور ہرن کے قریب آگ بھڑکا دیتی ہے اب ایک طرف گہری نہر ہے دوسری طرف مہلک آگ سامنے کا راستہ دیکھتی ہے تو اسے اس کا نشانہ باندھے ایک شکاری نظر آتا ہے پیچھے مڑکر دیکھتی ہے تو ایک بھوکا شیر اسے شکار کرنے آرہا ہے عجیب ماجرا ہے چاروں طرف موت کے گہرے کنوئیں ہیں یہی نہیں بلکہ خود بھی ولادت کے ہولناک کرب میں مبتلا ہے ،
سوچتی ہے کیا کروں آخر فیصلہ کرتی ہے کہ اس وقت مجھے اس مشکل کا مقابلہ کرنا چاہیے جس کی مجھے طاقت ہے چنانچہ بچہ جننے کی طرف توجوہ دیتی ہے ،
اچانک آسمان میں بادل شدید و خوفناک آواز سے گرجک کر اور بجلی چمک کر یخطف ابصارھم کا مصداق بنتی ہے اور شکاری کی نظریں اچک لیتی ہے اس کا نشانہ خطا ہوتا ہے اور تیر ہرن سے بچکر ہرن کے پیچھے موجود بھوکے شیر کو لگتا ہے اور اس کی موت کا سبب بن جاتا یے کچھ دیر بعد بارش برسنا شروع ہوجاتی ہے اور قریب لگی آگ کو بجا دیتی ہے اس طرح سے چاروں طرف موجود موت کے خطرات ٹل جاتے ہیں اور بچے کی ولادت بھی سلامتی کیساتھ ہوجاتی ہے "
*عبرت آمیز نتیجہ:*
یہ ہوا کہ زندگی میں بسا اوقات آپ بھی ہرن کی طرح ذاتی پریشانیوں کیساتھ ساتھ چاروں اطراف سے مسائل و مصائب میں پھنس جاتے ہیں حتی کہ قوت فیصلہ تذبذب ، حیرانگی اور پریشانی کا شکار ہوجاتا ہے کہ کیا جائے تو اس وقت اس کام کو کیا جائے جو آپ کی طاقت میں ہے اور جو آپ کی طاقت میں نہیں ہے اسے اس ذات کے حوالے اور سپرد کیا جائے جس کی طاقت میں سب کچھ ہے یہی نہیں بلکہ اس کا رحم ستر ماؤں سے زیادہ اور اس کی آپ کے لیے خیر خواہی آپ کے اپنے نفس سے بھی زیادہ ہے .
_( رد و بدل زیادت و تعلیق کیساتھ عربی کی ایک پوسٹ کا ترجمہ___________________*


No comments: